اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے رویے سے دلبرداشتہ رانڈر عماد وسیم نے مشروط طور پر ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا،
قومی کرکٹر عماد وسیم نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا،انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم انتظامیہ ٹیم میں میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں لیکن نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو،
واضح رہے کہ عماد وسیم نے نومبر 2023میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55ون ڈے اور 66ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے،عماد نے ون ڈے میں 44اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65وکٹیں لیں جب کہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400سے زائد رنز اسکور کیے، وہ 2017میں چیمپئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔