لاہور( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے ، عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے ،بتایا جائے ڈرون اور میزائل آئے کیسے ؟۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوم بزدل ہے نہ بزدل لیڈر کو قبول کرتی ہے ، ملک کا ایک ہی بہادر لیڈر ہے جو مودی کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے اور بھارت کی بینڈ سے بینڈ بجا سکتا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ جو مودی کا نام نہیں لے سکتے جو اس پر ٹوئٹ نہیں کر سکتے اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھارت یہ سب کچھ کر رہا ہے کیونکہ وہاں پر آپ کے تجارتی اور ذاتی مفادات ہیں ۔