اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے نئے سال پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشااللہ سال 2025حقیقی آزادی کا سال ثابت ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوںنے سالِ نو کے آغاز پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا دیتے ہوئے کہاکہ انشااللہ سال 2025حقیقی آزادی کا سال ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے قیام کے لیے ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ 2025پاکستان کے لیے امن اور رحمتوں کا سال ثابت ہو۔
انہوںنے کہاکہ نئے سال کے موقع پر ہمیں اپنے شہدا اور ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کو یاد رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام مظالم ظلم جبر اور فسطائیت کے باوجود جس طرح پاکستانی قوم اپنے مقصد کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہے اس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے نئے سال میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کو انصاف ملے گا۔
انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے۔انہوںنے کہاکہ اْمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کیلئے کامیابیوں کا سال ہو۔
٭٭٭٭٭