اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھایا ہے کہ غزہ کے لیے غیر مسلم ممالک تو عالمی عدالتِ انصاف میں جا رہے ہیں، مسلم ممالک کیوں نہیں جا رہے؟
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانیت مر رہی ہے، بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں، امریکا بھی فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔
جماعتِ اسلامی کے سینیٹر کا کہناتھا کہ ہمیں اپنے خدا کے سامنے بھی پیش ہونا ہے۔سینیٹ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔