لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما پرویز الہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کو پراسیکیوٹر جنرل دیکھ رکھے ہیں وہ اس وقت موجود نہیں ہیں، ہمیں مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ 19 ستمبر 2023 کو پرویز الہی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تقرری کے معاملے پر دوبارہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔