اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا،نجی ٹی وی کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3جنوری کو طلب کیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔