کراچی (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 475 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔