لاہور(کامرس ڈیسک) غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کیلئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،
پنجاب بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی وجہ سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لوگوں کی اکثریت ایگریمنٹ پر جائیدادوں کی خرید و فروخت کرنے لگی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب عوام پر جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے بھاری ٹیکس عائد کئے جائینگے تو پھر عوام کوئی نہ کوئی ذریعہ نکال کر بچت کرینگے اور اب عوام رجسٹریاں کروانے کی بجائے ایگزیمنٹس پر جائیدادیں فروخت کررہی ہیں جس سے خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔