شعیب ملک

لوگوں کی پرواہ نہ کریں، جو دل چاہے وہ کریں،شعیب ملک کا مشورہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا مشورہ ہے کہ انسان کو لوگوں کی پرواہ کیے بغیر وہی کرنا چاہیے جو اس کا دل کرے ،

حال ہی میں ایک ڈیجیٹل چینل کی جانب سے شعیب ملک کا ایک ویڈیو انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں میزبان حنا الطاف کے ایک سوال کے جواب میں شعیب نے لوگوں کو ایک نصیحت کی،شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو اس کا دل کرے ، یہ نہیں سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے، آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں، چاہے پھر آپ کو اس کے لیے 10سال لگیں، 20سال لگیں، اگر 20سال بعد بھی سمجھ آئے تو کرنا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کچھ نہیں بھی کرتے تو لوگوں کا کام سوچنا ہی ہے، کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم سوچ بھی نہیں رہے ہوتے لیکن لوگ ہم سے متعلق سوچتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں