جہانگیر ترین

مجھے نواز شریف کی برابری کرنے کیلئے نااہل کرکے ظلم کیا گیا،جہانگیر ترین

لودھراں(نیوز ڈیسک) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھے نواز شریف کی برابری کرنے کیلئے نااہل کرکے ظلم کیا گیا،اللہ نے مجھے بہت دیا، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اہل ہو کر لودھراں کی خدمت کرنے کیلئے واپس آگیا ہوں، انشا اللہ شبانہ روز محنت کرکے معاشی چیلنجزپر قابو پائیں گے، آگے بڑھنے کا تہیہ کرلیا ہے، انشا اللہ ملک ترقی کریگا۔

انہوںنے کہا مجھے نواز شریف کی برابری کرنے کیلئے نااہل کرکے ظلم کیا گیا،8فروری کو سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں، اللہ نے مجھے بہت دیا ہے، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں، کامیاب ہو کر ترقی یافتہ لودھراں بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام میری طاقت ہیں، آپ کیلئے ایسے لڑوں گا کہ آپ یاد رکھو گے، ملتان سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں مگر لودھراں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں