کوالالمپور(نیوز ڈیسک )ملائیشیا کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی ‘ میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی نے 300 کے غیر رجسٹرڈ روہنگیئن مہاجرین کو واپس بھیج دیا ہے اور اپنی سمندری حدود سے دور دھکیل دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق یہ مہاجرین میانمار سے ہجرت کر کے ملائیشیا میں پناہ لینے کے لیے آرہے تھے۔
بیان کے مطابق ملائیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی نے ‘جمعہ کو رات گئے شمال میں لانگ کاوی رزالٹ کیے جنوب مغرب میں تقریبا 3.7 سمندری میل کے فاصلے پر دو کشتیوں کو دیکھا ۔ ‘بلا شبہ ان کشتیوں پر روہنگیئن مسلمان سوار تھے جو میانمار میں فوج کے مظالم سے تنگ آکر محفوظ ہونے کی کوشش میں ملائیشیا آرہے تھے۔تاہم میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی نے انہیں اپنے علاقے میں پہنچنے پرضروری معاونت دی ، کھانے پینے کا کچھ سامان دیا اور واپس جانے کے لیے کہہ دیا ۔
یہ بات ملائیشین میری تائم انفورسمننٹ ایجنسی کے ڈی جی محمد رسلی عبداللہ کے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ڈی جی نے مزید کہا ہے ‘ ہم تھائی حکام کے ساتھ بھی اس سلسلے میں رابطے میں ہیں۔ تاکہ مزید معلومات ملتی رہیں۔ ملائیشین پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 200 مشتبہ روہنگیا لوگوں کو حراست میں لیا گیا ۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب یہ ملائیشیا کے لانگ کاوی رزالٹ پر کشتیاں سے پہنچی تھیں۔