کراچی (کامرس ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کی ہوئی ہے۔
پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے اور 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار539 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار36 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔