اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے استعفے کی وجہ بتا دی۔اپنے بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ میں3ہفتے پہلے ہی3اہم کمیٹیوں سے استعفے کے اعلان کرچکا ہوں،میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اعظم سواتی نے کہاکہ کمیٹیوں سے استعفے کی وجہ پارٹی اور ذاتی کیسز میں مصروف ہونا ہے، میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اور کل ڈیرہ اسماعیل خان جلسے میں بھی موجود تھا۔