نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر )پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔
بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔