اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وبائی امراض کےتدارک کے لیے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عالمی ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز ہے، دنیا بھر میں صحت کے مسائل کا حل ضروری ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ صحت سے متعلق اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، علاج ہر شہری کو بنیادی حق ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
ان کاکہنا تھا کہ مشترکہ تحقیق سے وبائی امراض کے علاج کا طریقہ کار تلاش کرنا ہوگا، نظام صحت کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ بہت ضروری ہے، دنیا کو عام انسان کی صحت کے بارے میں ذمہ دارانہ کرداراداکرنا ہوگا۔