پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے نسوار پرٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، ٹیکس نہ لگایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں بجٹ میں نسوار پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی تاہم وزیر اعلی کےپی علی امین گنڈاپور نے ٹیکس کی مخالفت کردی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، ٹیکس نہ لگایا جائے۔