اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو کیویز ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر کر دیا گیا،
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا،سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جو سیریز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے،اس سے قبل آندرے ایڈمز نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں ،
اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کرس ڈونلڈسن اور ٹیم پرفارمنس مینجر سائمن انسلے پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام کریں گے۔