نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔ترک میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جو سادہ اکثریت ظاہر کرے گا وہ حکومت بنائیگا، پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے،دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا موثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔وزیراعظم انوار الحق نے کہاکہ دوصوبوں میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنے کا تناسب بہت اچھا رہا،غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے،آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے.

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا.عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی،خواہش ہے کہ حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو۔ انہوںنے کہاکہ اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے،سیاسی جماعتوں نے باہمی مذاکرات سے ایک نئی حکومت کی تشکیل کرنی ہے،نئی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں