فیاض الحسن چوہا ن

پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر پر جی ایچ کیو پر حملہ ہوا ، فیاض الحسن چوہا ن

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر پر جی ایچ کیو پر حملہ ہوا ، میں 43 برس سے سیاسی کارکن ہوں کئی بار جیل گیا ، دیسی مرغی کا گوشت نہیں مانگا ۔

وہ راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر پر جی ایچ کیو پر حملہ ہوا اب انہیں توپوں کی سلامی مل رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں 43 برس سے سیاسی کارکن ہوں کئی بار جیل گیا لیکن دیسی مرغی کا گوشت نہیں مانگا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری جماعت کا نعرہ عوام کی خدمت اورملک سے افراتفری کو ختم ہے جب تک تسلسل سے حکومت نہ چلے ملک کو فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں