پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی

لاہور ( کورٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی ،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے، درخواست گزار سمیت دیگر کے خلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارکو ان جھونے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پراسیکیوشن نے غیر مصدقہ دستاویزات پر انحصار کیا ہے لہٰذا عدالت چودھری پرویز الٰہی کو انصاف کے تقاضوں کے تحت بری کرے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مئی کو جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں