علی ظفر اور آئمہ بیگ

پی ایس ایل 9 کا ترانہ، علی ظفر اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

لاہور (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ پی ایس ایل(پاکستان سپر لیگ)کے سیزن 9 کا ترانہ گائیں گے۔ہر سال کی طرح2024کے بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جبکہ شائقین اس انتظار میں ہیں کہ اس سیزن کا ترانہ کون سے گلوکار کی آواز میں سامنے آئے گا۔

شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک خبر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے۔

گلوکارہ نے اس خبر کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بریکنگ نیوز بھی لکھا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبر گردش کررہی ہے۔دوسری جانب ابھی تک علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے سے متعلق کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں