لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مصباح الحق،ثقلین مشتاق،سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس چیمپئنزکپ کی پانچ ٹیموں کے مینٹور ہونگے،یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے
ان کی ٹیموں اور اسکواڈز کے ناموں کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائے گا،پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25میں ان مینٹورزکا پہلا اسائنمنٹ چیمپئنزون ڈےکپ ہوگاجو 12سے 29ستمبرتک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائےگا،ملک کے بہترین کرکٹرزسنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والےاس ایونٹ میں شرکت کریں گے اس ایونٹ کے ساتھ ہی فیصل آباد میں تقریبا دو سال بعد کسی مینز سینئر ایونٹ کی واپسی ہوگی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پانچوں مینٹورز ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پی سی بی کاکہنا ہے کہ چیمپیئنز کپ کی پانچ ٹیموں کے مینٹورزکا اعلان ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیاگیا ہے،ان کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔