لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی پر ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف کیس کی کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ شیر افضل مروت سے ملاقات کے لیے متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست میں ڈی سی لاہور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ شیر افضل مروت کی نظر بندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ عدالت شیر افضل مروت کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔
٭٭