لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے میں حکومتیں کرنے والے چچا بھتیجی کی ساری توجہ صرف ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے پر مرکوز ہے ، وفاق کا بجٹ منظوری کے بعد عوام کےلئے قہر ثابت ہوگا، بطور اپوزیشن عوام کے حقوق کےلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،بعض وفاقی اور صوبائی وزراءکو صرف شریف خاندان کی تعریفیں کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے جس کے لئے وہ اوور ٹائم لگا رہے ہیں۔
چچا اور بھتیجی تو ایک دوسرے کی حکومتوں کی تعریفیں کر رہے ہیں سوال یہ ہے کیا انہوںنے عوام سے بھی ان کی رائے پوچھی ہے کہ وہ ان کی حکومتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہےں اور حکمران ٹولہ جو مرضی کر لے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔