ڈرائیونگ لائسنس

ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے’سی ٹی او لاہور

لاہور ( نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ 21روز میں7ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ 15روز میں بغیر لائسنس 9ہزار 355ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔سی ٹی اولاہور نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والی کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔

لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیاگیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں دو لاکھ اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ نئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے اور انیس ہزار سات سو اکسٹھ شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ اٹھارہ ہزار تیس سو بارہ شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں