اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق 5 مقدمات میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض 5 مقدمات میں زرتاج گل کی 9 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ زرتاج گل اگر کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔ذرائع کے مطابق زرتاج گل کیخلاف تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ ، کوہسار ، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔