اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کشمیریوں کی چوتھی نسل آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پیر کو دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نہرو نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بہت کوشش کی، 1987 کے نام نہاد الیکشن کے خلاف کشمیریوں نے اپنی آواز بلند کی، کشمیریوں کے لاکھوں لوگ آزادی کیلئے شہید ہوئے۔
نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نہ سوچے کہ کشمیر میں امن قائم کر دیا ہے۔