چیئرمین اوگرا

گیس کی نئی قیمتوں میں یکم جولائی 2024 سے اضافہ ہوگا، چیئرمین اوگرا

اسلام آ باد (کامرس ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کی طرف سے گیس قیمتوں میں اضافے کی پٹیشن پر اوگرا سماعت کے دوران چیئرمین اوگرا مسروراحمدخان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ابھی کوئی اضافہ نہیں ہورہا،نئی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

چیئرمین اوگرا نے واضح کیا کہ ضروری نہیں کہ سوئی ناردرن گیس نے جتنا اضافہ مانگا اتنادیدیا جائے،اوگرا سماعت مکمل کرکے تمام پہلوں کاجائزہ لےگا،اوگرا صرف سوئی ناردرن گیس کی بات نہیں سنتا، ہم گھریلو صارفین،صنعتی اور تجارتی شعبے کے مفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

دوران سماعت ترجمان ایپٹما نے کہاگیس کی قیمتوں کی وجہ سے2023 میں جی ڈی پی کی شرح کم ہوئی،پروٹیکٹڈ صارف سے ایک عشاریہ 17 ڈالر قیمت وصول کی جاتی ہیں جو پیداواری لاگت سے کم ہے۔ ترجمان ایپٹما کےمطابق ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21 ارب سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر ہو چکی ہیں،جنوری 2023 سےگیس کی قیمت 2.3 گنا بڑھ چکی ہیں، 63 فی صد گیس گھریلو صارفین کو دے کرضائع کر رہے ہیں۔

امریکہ،یورپ سےمہنگی بجلی پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار رک جائے گی،چین اور بھارت میں صنعتوں کو 3 اور 5 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی پاکستان میں 15 سینٹ ہے،خطے کےتمام ممالک کو سستی گیس مل رہی ہے اور ہم مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔

چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے کہا گیس کی نئی قیمتوں میں یکم جولائی 2024 سےاضافہ ہوگا،گیس کی قیمتوں میں آج سےکوئی اضافہ نہیں ہورہا،ضروری نہیں کہ سوئی ناردرن گیس نےجتنا اضافہ مانگا اتنادیدیا جائے،اوگرا سماعت مکمل کرکے تمام پہلوں کاجائزہ لےگا،اوگرا صرف سوئی ناردرن گیس کی بات نہیں سنتا، ہم گھریلو صارفین،صنعتی اور تجارتی شعبے کےمفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں