رانا ثنا اللہ

ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے،قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی، رانا ثنا اللہ

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی، اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نےکہا کہ تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا،

سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی سے متعلق غلط بات نہیں کی،ان کا کسی سیاسی جما عت کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ تم خود ہی سازشی ہو، اپنے خلاف خود سازش کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پرجوش ہیں۔ نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں