استنبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ترکیہ، برازیل، اردن، پاکستان، اسپین، ملائیشیا، بنگلہ دیش، کولمبیا، مالدیپ، جنوبی افریقہ اور لیبیا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔جمعہ کے روز
بیان میں کہا گیا کہ یہ جہازوں کا قافلہ غزہ میں انسانی بحران کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک شہری و انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام تھا۔ اسرائیل کا جہازوں پر حملہ اور بین الاقوامی پانیوں میں کارکنوں کو حراست میں لینا بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں عام شہری کارکنوں کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر ان افراد کو رہا کرے اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکے۔