راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت نے 190ملین پاﺅنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،
بشری بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کی جانب سے ریفرنس میں نامزد ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت نے ریفرنس کی آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی۔