عدت نکاح کیس

190 ملین پانڈز کیس،بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے وکلا نے جج کی تعیناتی پر اعتراض واپس لے لیے

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)190 ملین پانڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکلا نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراض واپس لے لیے،کیس میں کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا ،سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی ۔ احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب )کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز اور عمران خان آئی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لیے۔تاہم 190 ملین پانڈ ریفرنس میں منگل کو بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں