شاہ محمود قریشی

9 مئی تھانہ شادمان جلانے کا مقدمہ ، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

لاہور (کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی ۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیاگیا ، عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا جبکہ سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں