ابھیشیک اور ایشوریہ

ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا

ممبئی (شوبز ڈٰیسک) بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے معروف بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔

اب حال ہی میں ان گردشی خبروں نے اس وقت مزید طول پکڑ لیا جب ابھیشیک بچن مختلف تقریبات میں اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے ان گردشی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ کچھ کے مطابق انگوٹھی نہ پہننے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں