کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار احسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوچکی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم میں ایک لیڈنگ رول کی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دوست کو ریفر کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ میری اس وقت شادی ہوئی تھی اور مجھے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر جانا تھا تو میں نے اپنے ساتھی اداکار دوست میکائل کو کہا کہ تم وہ فلم کر لو۔ اداکار نے بتایا کہ جب میں ہنی مون سے واپس آیا تو میکائل نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے آفر قبول کیوں نہیں کی، جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں تم کرو یا میں ایک ہی بات ہے، ہم اچھے دوست ہیں۔