احمد علی بٹ

اعظم خان ٹیم میں کیوں ہیں؟ ایک دن اس پہیلی کا جواب مل جائے گا، احمد علی بٹ

لاہور(شوز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار، میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ نے قومی ٹیم اور خصوصا بیٹر اور وکٹ کیپر اعظم خان پر کڑی تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی و فلم اداکار احمد علی بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

پہلی اسٹوری میں انہوںنے اعظم خان کی تصویر پر لکھاکہ ایک دن آئے گا جس دن ہمیں اس پہیلی کا جواب مل جائے گا کہ اعظم خان کا قومی ٹیم میں ہونے کا مقصد کیا ہے؟احمد علی بٹ نے اپنی دوسری اسٹوری میں متعدد سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اعظم خان ٹیم میں کیوں ہیں اور یہ کن کی پرچی ہیں؟

انہوں نے محمد عامر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے اضافی فرینچ فرائز کی طرح رنز دئیے۔احمد علی بٹ نے کہا کہ حارث رئوف نے آخری 15اوورز میں اس بات کو یقینی بنایا کہ امریکی ٹیم رنز بنا لیں تاکہ وہ گرین کارڈ حاصل کر سکیں۔احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں خراب فیلڈنگ پر بھی تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں