اکشے کمار

اکشے کمار کی فلم ” بھوت بنگلہ” 2 اپریل 2026 کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے اکشے کمار کی آنے والی فلم بھوت بنگلہ کے لیے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جو جلد بڑے پردے پر ہارر کامیڈی پیش کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی ہارر کامیڈی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور ومیکا گابی بھی اس پر کام شروع کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔ اس سے قبل، فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹ سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ جس سے مداحوں میں اس فلم کو لے کر تجسس مزید بڑھ گیا تھا کیونکہ پریش راول اور اکشے کی جوڑی کو بیحد پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اکشے کمار نے اپنی اس فلم کا پہلا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ بھوت بنگلہ 2 اپریل 2026 کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں