مائرہ خان

اگر حجاب کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا، مائرہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی حجاب کرنا چاہتی ہیں لیکن اگر انہوں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں مائرہ خان نے کہا کہ ایک طرف کترینہ کیف بولڈ لباس میں ہیں اور دوسری طرف میں قمیض شلوار میں ملبوس ہوں تو لوگ مجھے چھوڑ کر کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میں قمیض شلوار میں اپنی تصویر پوسٹ کروں گی تو اس پر چند لائکس آئیں گے جبکہ اگر میں بولڈ لباس میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں گی تو اس پر ہزاروں میں لائکس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اداکاراں پر ان کے لباس کی وجہ سے تنقید بھی کرتے ہیں اور پسند بھی اسی اداکارہ کو کرتے ہیں جو بولڈ لباس میں پہنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگر میں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو میرا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا، ہم اداکارائیں بھی مجبور ہوتی ہیں، ہمارے دل میں بھی خوفِ خدا ہے لیکن ہم نے اپنے گھر بھی چلانے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں