ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن میں علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔سوشل میڈیا سائٹس اس وقت آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئیں پرتعیش تقریبات کی ویڈیوز اور تصوروں سے بھری ہوئی ہیں۔
ان ویڈیوز میں بچن فیملی کی شادی میں انٹری بھی قابلِ ذکر ہے۔متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن، ان کی بیٹی شویتا، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور آرادھیا ایک ساتھ شادی میں انٹری دے رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریہ رائے، بیٹی آرادھیا اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جس کے بعد ابھیشک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی افواہوںنے دم توڑ دیا ہے۔