کراچی (شوبز ڈیسک)ان دنوں اداکارہ جویریہ سعود، ڈرامہ سیریل بجو میں مسرت (بجو)کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں، یہ کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جس کی شادی کی عمر نکل رہی ہے جس کے باعث اس کی طبیعت میں چڑچڑاہٹ اور بدمزاجی بڑھتی جارہی ہے۔
ڈرامہ مڈل کلاس فیملی کے حالات اور واقعات کی ہلکے پھلکے انداز میں عکاسی کرتا ہے جس میں اقلیتی برادری مثلا بوہرہ اور بہاری کمیونٹی سے بھی کردار لیے گئے ہیں۔
یہ تحریر جویریہ سعود نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کے ہدایت کار مظہر معین ہیں۔جویریہ سعود کافی عرصے بعد جیو ٹی وی کی اسکرین پر واپس آئی ہیں، ان کا جیو کیلئے آخری ڈرامہ یہ زندگی ہے تھا جو چھ سال تک چلا اور کافی مقبول ہوا۔
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل بجو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بڑھتی عمر اور شادی نہ ہونے کے سبب کنواری رہ جانے والی خواتین کی مشکلات پر روشنی ڈالی ہے۔اگر عمر نکلنے کی وجہ سے کوئی بھی بیٹی کنواری رہ جاتی ہے جس کی شادی نہیں ہو پارہی تو اس میں قصوروار ماں بھی ہے۔اداکارہ نے ماں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کی شادی کیلئے ماں کو ہاتھ پاں مارنے چاہئیں۔