کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے معروف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی، گلوکار و اداکار دانیال ظفر کی اداکاری اور شخصیت کی تعریفوں میں پل باندھ دیے ہیں۔
ایک ٹی وی شو میں نادیہ خان نے دانیال ظفر کی اداکاری اور شخصیت پر بھی بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اسکرین پر ہیرو لگتے ہیں مگر ہیرو دکھنے کی کوشش نہیں کرتے، وہ اپنے مخصوص اور قدرتی لاہوری انداز میں اداکاری کرتے ہیں، ان کی اداکاری بہت سادہ، سنجیدہ اور اپنے کردار سے بہت مخلص ہوتی ہے۔
نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دانیال ظفر کی اداکاری بہت اچھی لگی، دانیال ظفر کی شخصیت ایسی ہے کہ اسے دیکھتے ہی اس لڑکے سے پیار ہوجائے۔