عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کا ویب سیریز ہیرا منڈی کے پہلے ٹیزر پر ردعمل سامنے آگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ہیرا منڈی کے ٹیزر پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

اداکارہ نے ویب سیریز کی پہلی جھلک کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور اسے خالص جادو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہیں۔ہیرا منڈی کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ہیرا منڈی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ را حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں