اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسید قیصر نے کہاہے کہ عوام نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔
ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئیے درخواست لے کر ہائی کورٹ آیا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ صحافی نے سوال اٹھایاکہ جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں سے کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہے ہیں؟۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہماری مشاورت چل رہی ہے پارٹیوں سے رابطے بھی چلتے رہتے ہیں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے لیکن جو خدا کرتا ہے وہی ہوتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہو چکے ہیں