کراچی (شوبز ڈیسک)سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک فیشن شوٹ کروایا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔کلاتھنگ برانڈ کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کے دوران ہی ماہرہ خان نے ماضی میں ویل چیئر پر بیٹھ کر تقریب میں آنے اور بیساکھی کے ساتھ پارٹی میں شرکت کرنے کے معاملے کی بھی وضاحت کردی۔
ماہرہ خان نے فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں پاﺅں میں چوٹ لگ گئی تھیں اور ان کے پاوں کو تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں رسیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
انہوں نے لکھا کہ زخمی پاﺅں کے دوران فوٹوشوٹ کروانا تکلیف دہ تھا لیکن ٹیم نے ان کے ساتھ تعاون کیا، جس بدولت وہ فوٹوشوٹ سب سے بہتر ہوا۔اگرچہ ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں پاﺅں میں چوٹ لگی تھیں لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیسے، کب اور کہاں چوٹ لگی تھی۔