مسرت جمشید چیمہ

مخصوص نشستوں کی واپسی سے پی ٹی آئی کو اس کا حق واپس مل گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کی واپسی کی صورت میں پی ٹی آئی کو اس کا حق واپس مل گیا ہے ،عدالتی فیصلے سے واضح ہو گیا کہ الیکشن کمیشن نے کسی کی ایماءپر پی ٹی آئی کے حق پر ڈالا تھا ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ساری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، اگر پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل سے باہر نکالنا ہے تو آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوگا ۔

پی ٹی آئی نئے عزم اور جذبے کے ساتھ عوامی حقوق کے لئے جاری جدوجہد کو آگے برھائے گی اور ان شا اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی ،پی ٹی آئی کے اراکین ایوانوں کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کی آواز بلند کریں گے ۔آنے والے دنوں میں نئی جدوجہد شروع ہونے جارہی ہے جس سے اتحادی حکومت کی بنیادیںلرز جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں