کراچی (شوبز ڈیسک) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفی نے چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ کر لیاہے۔
فہد مصطفی 2015 سے چھوٹی سکرین سے دور ہیں تاہم اب انہوں نے تقریبا 8 سال کے بعد واپسی کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے ، ڈرامے تیری میری کہانی میں ان کے ساتھ خوبرواداکارہ ہانیہ عامر لیڈ رول کرنے جارہی ہیں ۔