لاہور(سپورٹس ڈٍیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں،ذرائع کےمطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم اسپورٹ اسٹاف اورمیچز کے انعقاد پر ہونے والےاخراجات بھی شامل ہیں،
پی سی بی کےسالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں،سی او او اورسی ایف اوکو تفصیلی رپورٹ بنا کربریفنگ دینے کا کہہ دیا گیا،
چیئرمین اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں ، چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں اوروہ جلد بورڈ کے اعلی عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے، بریفنگ کے بعد چیئرمین محسن نقوی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔