جنید خان

ہمارے فنکاروں نے بھارت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا، جنید خان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، فواد خان اور علی ظفر جیسے فنکاروں نے بھارت کے ذریعے ہی پاکستان کا نام روشن کیا۔

جنید خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے امیشا پٹیل کے ہمراہ وائرل ہونے والی تصاویر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بھارتیوں کا ایونٹ تھا، جس میں انہیں بھی مدعو کیا گیا اور انہیں اتنی ہی عزت دی گئی، جتنی بھارتی فنکاروں کو دی گئی۔

انہوں نے امیشا پٹیل کو بہترین شخصیت کی مالک خاتون قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لوگوں کی تنقید کو بلاجواز قرار دیا۔جنید خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا بھارتی سینما اور شوبز شخصیات کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اسے پسند بھی کرتے ہیں اور اس پر تنقید بھی کرتے ہیں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لیکن دونوں ممالک کے اور فنکار ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں