آغا علی

آغا علی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کردی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کردیا۔ آغا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور سر پر گِرے رنگ کا قلا پہنا ہوا تھا، اس ویڈیو میں اداکار نے کہا تھا کہ ایک بار پھر۔

آغا علی کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو یہ خبر گردش کرنے لگی کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی ہے۔ان افواہوں سے تنگ آکر بالآخر آغا علی نے خاموشی توڑ دی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اور ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے دوسری شادی کی افواہوں کی تردید کی۔

آغا علی نے اپنے وضاحتی بیان میں دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ ایک بار پھر کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک بار پھر ڈرامے میں شادی کرنے لگا ہوں۔آغا علی نے کہا کہ میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ ڈرامے میں شادی کی ہے لہذا کوئی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوئیں۔اداکار نے غلط معلومات پھیلانے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ لوگ اپنی شادیوں کی فکر کریں، میری کیوں اتنی ٹینشن لیتے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں