ابھیشیک

ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ایئرپورٹ آمد، ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسین جوڑی ابھشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی بیٹی کے ہمراہ ویکیشن کے بعد ایئر پورٹ پر ایک ساتھ آنے والی ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کا خاتمہ کردیا۔گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی سپر اسٹارزابھیشیک بچن اورایشوریا کے درمیان طلاق ایک معمہ بنی ہوئی تھی جس کی شروعات بھارت کے کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے ننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں دونوں کے الگ الگ نظرآنے سے ہوئی۔

حال ہی میں آرادھیا کے دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب کے موقع پرایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کا ایک ساتھ آنا اور پھر ایک ایسی ویڈیوکا منظرعام پرآنا جس میں ابھیشیک کو فیملی کی حفاظت کیلئے پاپارازیوں پر برہم ہوتے دیکھا گیا نے مداحوں کو خوش کردیا اور اس یقین کو پختگی مل گئی کہ دونوں کے مابین سب کچھ ٹھیک ہے۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر مزید ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ابھیشیک اور ایشوریا اپنی بیٹی کے ہمراہ سال نو کی چھٹیاں ایک ساتھ گزار کر واپس آئے۔ایئر پورٹ سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو ممبئی ایئرپورٹ پردیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس لوٹے۔

بچن فیملی کا یہ پرسکون انداز طلاق کی افواہوں کو غط ثابت کرگیا۔ابھیشیک بچن گرے ہوڈی اور بلیک ٹریک پینٹس میں بہت ہی شاندار نظر آ رہے تھے، جبکہ ایشوریا رائے نے بلیک سوٹ شرٹ اور لیگنگز میں اپنی خوبصورتی کا جادو جگایا۔ آرادھیا نیلی سوٹ شرٹ میں انتہائی پیاری لگ رہی تھیں۔ ایئرپورٹ پر بچن خاندان نے پاپرازی کے ساتھ نئے سال کی نیک تمنائیں بھی بانٹیں اور اپنی گاڑی کی جانب بڑھ گئے۔ابھیشیک نے پہلے ان کی بیوی ایشوریا اور بیٹی آرادھیا کوآرام دہ اندازمیں گاڑی میں بیٹھ جانے کا انتظارکیا اور بعد میں خود بھی گاڑی میں سوار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں